مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کیلئے آج دھرنے میں شرکت کا اعلان

مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کیلئے آج دھرنے میں شرکت کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا مسلم لیگ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس کی صدارت کوآرڈینٹر چوہدری مونس الہٰی سہیل اصغر اعوان اور مرکزی صدر ایم ایس ایف سہیل چیمہ نے کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل مورخہ17جون کو مال روڈ پر ماڈل ٹاؤن کے مظلوم شہدا اور زخمیوں کو انصاف دلانے کیلئے ظالم و جابر حکمرانوں کے خلاف ہونے والے دھرنے میں بھر پور شرکت کی جائے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور کے صدر عرفا ن رضا نے کہا کہ قائد محترم چوہدری پرویز الہٰی کے حکم کے مطابق مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور دھرنے میں اپنا مثالی کردار ادا کرے گی۔

اور ظالم و جابر حکومت کے خاتمے تک ہونے والے احتجاج میں ہر سطح پر شرکت کرے گی۔ جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف لاہورحافظ عمران جٹ نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے۔

ایم ایس ایف کا قافلہ کل بعد نماز مغرب پاکستان مسلم لیگ ہاؤس لاہور سے فیصل چوک کی طرف روانہ ہوگا۔