راجہ پرویز اشرف کے خلاف نام نہاد نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں، نصیر احمد

راجہ پرویز اشرف کے خلاف نام نہاد نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں، نصیر احمد

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد، شیخ علی نے بیان میں کہا کہ پانامہ لیکس پر اپنے موقف سے دستبردار نہ ہونے پر(ن) لیگ نے پیپلز پارٹی کے قائدین کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کر دی ہیں حکمرانوں کے کہنے پر چند ادارے پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف نام نہاد نوٹسز جاری کر کے ایک بار پھر میڈیا ٹرائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بھی نوکریاں دینے پر ساڑھے چار سا ل جھوٹے کیسز میں ناجائز سزا سنائی گئی اور اب ایک بار پھر حکومتی ادارے پیپلز پارٹی کے قائدین کے خلاف پانامہ لیکس پر اپنے موقف سے دستبردار نہ ہونے ، اپنی ناکامیوں کا چھپانے اور عوامی مسائل حل نہ سکنے پرعوام کی توجہ ہٹھانے کے لیے راجہ پرویز اشرف پر نوکریاں دینے کے الزام پر جھوٹے نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں جو کہ قابل مذمت فعل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4