نادہندہ فواد ٹیکسٹال ملزم ، عابد ٹریڈرز اور علی کلاتھ ہاؤس کے خلاف ڈگری جاری

نادہندہ فواد ٹیکسٹال ملزم ، عابد ٹریڈرز اور علی کلاتھ ہاؤس کے خلاف ڈگری جاری

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ نمبر تین نے نادہندہ فواد ٹیکسٹال ملزم ، عابد ٹریڈرز اور علی کلاتھ ہاؤس کے خلاف ڈگری جاری کر دی جبکہ کنسولیڈیٹ انٹرپرائیز زاور مدنی رائس ملز کے اثاثوں کی نیلامی کے لئے کارروائی شروع کردی۔بینکنگ کور ٹ نمبر تین کے جج محمد ذولفقار لون نے مختلف مالیاتی اداروں کی جانب سے دائر کروڑں ریکوری کے دعوؤں کی سماعت کی۔ عدالت نے میزان بینک کے نادہندہ فواد ٹیکسٹال ملزم، ایم سی بی کے نادہندہ عابد ٹریڑرز اور یونائٹیڈ بینک کے نادہندہ علی کلاتھ ہاؤس کے خلاف ڈگری جاری کر دی ہے۔ عدالت نے نادہندگان کو قرض کی ادائیگی کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے بصورت دیگر ان کے اثاثوں کی نیلامی کی کارواڑی شروع کر دی جائے گی

جبکہ بینکنگ کور ٹ نمبر تین کے جج محمد ذولفقار لون نے ڈگری جاری ہونے کے باجود قرض واپس نہ کرنے والے نادہندہ کنسولیڈیٹ انٹرپرائیز اور مدنی رائس ملز کے اثاثوں کی نیلامی کیلئے کارروائی شروع کردی ہے عدالت نے دنوں نادہندہ فرمز اور کمپنیوں کو نیلامی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4