بحریہ ٹاؤن اورسعودی جرمن ہسپتال میں معاہدہ طے پا گیا

بحریہ ٹاؤن اورسعودی جرمن ہسپتال میں معاہدہ طے پا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بحریہ ٹاؤن اور سعودی جرمن ہسپتال میں تاریخی معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد سعودی جرمن ہسپتال پاکستان میں بحریہ ٹاؤن کے ہسپتالوں کو آپریٹ کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فریقین میں معاہدہ طے پانے کے بعد لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں واقع بحریہ ٹاؤن کے تمام ہسپتال جرمن سعودی ہسپتال آپریٹ کرے گا۔بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کہا ہے کہ پرانے ہسپتالوں کی مینجمنٹ سعودی جرمن ہسپتال کو دی ہے اور ہارلے سٹریٹ کے 25 ڈاکٹروں نے ایم او یو سائن کیا ہے۔ ان ہسپتالوں میں غریبوں کا مفت علاج ہو گا۔

مزید : صفحہ اول