سندھ اسمبلی واقعہ کو افہام و تفہیم سے حل کرلیا ،آغا سراج
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہاہے کہ سندھ اسمبلی واقعہ کو افہام و تفہیم سے حل کرلیا گیا ہے، واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا، تقاریر میں پارٹی قائدین پر بات نہیں کرنی چاہیئے۔میڈیا سے بات چیت میں آغا سراج درانی نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار سے تفصیلی بات ہوئی ہے اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے بھی بات کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ارکان میں صلح کرادی گئی ہے۔آغاسراج درانی نے کہاکہ دنیا بھر کی ایوانوں میں ایسی صورتحال ہوتی رہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی رکن کے خلاف کاروائی کا ارادہ نہیں ہے،واقعہ غلط فہمی کا نیتجہ تھا