کالعدم تنظیم کا ملزم 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کالعدم تنظیم کا ملزم 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے ملزم کو 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ جمعرات کوپولیس نے سخت سیکورٹی میں کالعدم تنظیم کے مبینہ کارکن کامران کو پیش کیاگیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں ٹارگٹ کلنگ کی متعددوارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے دھماکہ خیزمواداور اسلحہ بھی برآمدہواہے ملزم نے مزیدتفتیش ابھی باقی ہے، لہٰذاملزم کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعاکو منظور کرتے ہوئے ملزم کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا