قائم علیشاہ سے سراج الحق کی ملاقات ،کراچی کے مسائل پر ا تشویش سے آگاہ کیا

قائم علیشاہ سے سراج الحق کی ملاقات ،کراچی کے مسائل پر ا تشویش سے آگاہ کیا

کراچی (اے این این ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور انہیں کراچی کے مسائل کے بارے میں اپنی اور شہریوں کی تشویش اور پریشانی سے آگاہ کیا ۔ ملاقات میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، شعیب احمد و دیگر بھی موجودتھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے اگر کراچی میں امن اور خوشحالی ہوگی تو پورے ملک پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے اور اگر ملک کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب مسائلستان بنا رہے گا تو لازمی طور پر اس کے منفی اثرات سے ملک بھر کے عوام تشویش اور پریشانی میں مبتلا ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ کراچی میں بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن نے تمام اداروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور کرپشن نے ہر جگہ اپنی جڑیں گاڑرکھی ہیں ،سیاسی مداخلت کی وجہ سے بلدیاتی ادارے تباہی سے دوچار ہیں ،بلدیہ عظمی کے تمام اداروں میں ہزاروں کی تعداد میں سیاسی کارکنوں کو بھرتی کیا گیا ہے،یہ گھوسٹ ملازمین یا تو گھروں میں بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں یا افریقہ دبئی اور دوسرے ملکوں میں چھپے ہوئے ہیں اور سرکاری خزانے سے تنخواہیں مسلسل ان کے گھروں میں پہنچ رہی ہیں ۔کراچی کے لاکھوں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے نوکری کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں جبکہ کراچی کے بلدیاتی اور تعلیمی اداروں میں بہت بڑی تعداد ان ملازمین کی ہے جو تعلیم سے بے بہرہ ہیں مگر سیاسی پارٹیوں سے تعلق کی وجہ سے تمام اداروں میں گھسے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین اور کرپشن کی وجہ سے پورا نظام ناکامی کی تصویر بنا ہوا ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کراچی کے کروڑوں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کراچی کی سٹی حکومت کے ساتھ ساتھ سندھ کی صوبائی حکومت کی بھی بہت بڑی نااہلی ہے جس سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا ۔صوبائی حکومت کو جلد از جلد اس مسئلے کے حل کی طرف توجہ دینی چاہئے

مزید : کراچی صفحہ اول