امریکہ اور بھارت کی بڑھتی قربت کا مقصد چین کا مقابلہ کرنا ہے :امریکی اخبار

امریکہ اور بھارت کی بڑھتی قربت کا مقصد چین کا مقابلہ کرنا ہے :امریکی اخبار

واشنگٹن(اے این این) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت کا مقصد چین کا مقابلہ کرنا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے اداریے میں لکھاہے کہ امریکا اور بھارت کی بڑھتی قربت کا اہم مقصد چین سے نمٹنے اوردہشتگردی کامقابلہ کرنے کے مشترکااہداف حاصل کرناہے۔اخبار کے مطابق ب صدراوبامااور وزیراعظم مودی پچھلے ہفتے ملے توبہت سے تجزیہ کاریہ سوچ رہے تھے کہ آخریہ یکسرمختلف رہنماکیوں مل رہے ہیں۔اداریے میں کہا گیا کہ امریکااوربھارت دونوں چاہتے ہیں کہ جنوبی چین کے سمندر میں چین کی جارحیت اور دہشتگردی کامقابلہ کریں ۔ماحولیاتی تبدیلیوں کوروکیں اور ایک دوسرے کی معیشت میں سرمایہ کاری کریں۔امکان ظاہر کیاگیاہے کہ صدراوباماکی خارجہ پالیسیوں میں یہ سب سے اہم کامیابی ہے۔اداریے کے مطابق امریکانے بھارت کواہم دفاعی شراکت داربھی تسلیم کرلیاہے جس سے بھارت لائسنس کے بغیر امریکاکی انتہائی جدیدٹیکنالوجی اورہتھیارخرید نے کااہل ہوگیاہے۔اخبار کے مطابق اب بھارت،پاکستان اورچین کے درمیان ایٹمی مسابقت روکنے پرکام کرناہوگااوراگلے امریکی صدرک کے لئے یہ اہم ہوگاکہ وہ امریکابھارت تعلق مزیدمضبوط کرے۔

مزید : کراچی صفحہ اول