ایڈیشنل آئی جی آپریشنز ، کیپٹن (ر) عارف نواز کے والد کی نماز جنازہ ادا

ایڈیشنل آئی جی آپریشنز ، کیپٹن (ر) عارف نواز کے والد کی نماز جنازہ ادا

میلسی (نما ئندہ خصوصی )ایڈیشنل آئی جی آپریشنز /انوسٹی گیشن پنجاب،کیپٹن (ر) عارف نواز کے والد معروف قانون دان اور ریٹائرڈ سیشن جج، مہر محمد نواز خان آج مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج قربان لائنز لاہور میں 11بجے دن ادا کی گئی۔ جس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمدسکھیرا،ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، کیپٹن (ر) عثمان خٹک، ایڈیشنل آئی جی ویلفےئر اینڈ فنانس، سہیل خان، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، ڈاکٹر عارف مشتاق ، کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری حسین اصغر، سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس، ایڈیشنل آئی جی CTD ، رائے طاہر، ایڈیشنل آئی جیPHP ، امجد جاوید سلیمی اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب، فیصل شاہکار نے شرکت کی بعدا زاں مرحوم مہر محمد نواز خان کو ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 18/14Lچیچہ وطنی،ضلع ساہیوال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقعہ پر RPO ملتان سلطان اعظم تیموری ، CPO ملتان اظہر اکرم ، DPO ساہیوال ڈاکٹر عاطف اکرام اور دیگر سینےئر پولیس افسران کے علاوہ سیاست دانوں، ریٹائرڈ و حاضر سروس جج صاحبان، صدر بار چیچہ وطنی ساہیوال ، وکلاء برادری اوردیگر معززین شہر کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم مہر نواز خان کی رسم قُل 19جون 2016 ؁ء بروز اتوار نماز عصر اور مغرب کے درمیان جامعہ مسجد قربان لائنز، لاہور میں ادا کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر