9سال بعد بھی فوکر طیارہ حادثہ کیس کا مقدمہ درج نہ ہوسکا،سماعت2جولائی تک ملتوی

9سال بعد بھی فوکر طیارہ حادثہ کیس کا مقدمہ درج نہ ہوسکا،سماعت2جولائی تک ملتوی

ملتان(خبر نگار خصو صی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے 9 سال قبل ملتان فوکر طیارہ حادثہ کیس کا مقدمہ درج کرنیکے لئے بیان ریکارڈ کرنیکے حکم پرعمل درآمد نہ کرنے کی درخواست پر (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

سماعت 2 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیاہے فاضل عدالت میں شہباز علی گورمانی ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی کہ 10 جولائی 2006ء کو ملتان ائیر پورٹ سے روانہ ہونے والا طیارہ ائیرپورٹ سے 3 کلومیٹر دور ہی گر کر تباہ ہوگیا جس پر مقدمہ درج کرانے کے لئے پولیس سے رجوع کیا لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے اسلئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے تاہم عدالتی احکاما ت پر درخواست دینے کے باوجود بیان ریکارڈ نہیں کیاگیا ہے اس لئے سی پی او ملتان اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو طلب کر کے عمل درآمد کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر