ماہ مقدس کا آج دوسرا جمعہ ‘ مساجد اور امام بارگاہوں پرتعینات پولیس اہلکاروں کے موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی عائد

ماہ مقدس کا آج دوسرا جمعہ ‘ مساجد اور امام بارگاہوں پرتعینات پولیس اہلکاروں ...

ٹھٹھہ صادق آباد ‘ رحیم یار خان( بیورو نیوز ‘ نمائندہ پاکستان):۔ رمضان المبارک کا دوسرا جمعہ آج ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ صادق آباد ونواح(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

میں بھی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا ضلع بھر کی طرح ٹھٹھہ صادق آباد ونواح میں مساجد اور نماز جمعہ کے اجتماعات پر پولیس سکیورٹی کے انتظامات کیے جائینگے،تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ صادق آباد ونواح میں بھی آج رمضان المبارک کا دوسرا جمعہ مذہبی عقید ت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا،ڈی پی او خانیوال کی ہدایت پر ضلع بھر کی طرح ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں بھی پولیس سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔ حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرمیں نماز تراویح‘ نماز فجر اور نماز مغرب کے علاوہ نماز جمعہ کے اوقات میں مساجد‘ امام بارگاہوں پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ ملکی حالات کے پیش نظر کیا ہے اور تمام ایس ایس پیز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے ماتحت عملہ کو اس بات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں کہ کوئی پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہ کرے موبائل فون کے استعمال کرنے سے توجہ بٹ جاتی ہے اور جو بڑے واقعہ کا موجب بن سکتی ہے پولیس ذرائع کے کا کہنا ہے کہ جس کے پیش نظر دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ اہلکار جانفشانی سے اپنی ڈیوٹی انجام دے سکیں۔احکامات پرعملدرآمدشروع کردیاگیاہے۔

دوسرا جمعہ

مزید : ملتان صفحہ آخر