مارکیٹ میں سپلائی کرتے سینکڑوں من مردہ بھینس کا گوشت برآمد ‘ 2 قصاب گرفتار ‘ پنجاب حکومت کی مقدمات درج کرانے کی ہدایت

مارکیٹ میں سپلائی کرتے سینکڑوں من مردہ بھینس کا گوشت برآمد ‘ 2 قصاب گرفتار ‘ ...

بارہ میل+بٹہ کوٹ‘رحیم یار خان( نمائندگان)بارہ میل پولیس کا چھا پہ ، مارکیٹ میں سپلائی کے لئے سینکڑوں من مردہ بھینس کا گوشت (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

لے جا تے ڈالا ڈرائیور معہ قصا بوں کے رنگے ہاتھوں پکڑ ا گیا ،گرفتار قصاب عادی ملزم ہیں ،پہلے بھی مردہ گوشت فروخت کر نے کے جرم میں سٹی میں مقد مہ درج ہوا تھا ،تفصیل کے مطا بق گزشتہ روز تھا نہ بارہ میل کے ایس ایچ او را نا عبدالحئی نون نے دوران گشت مخبری ہو نے پر نا کہ لگا تے ڈالا نمبر ی 4000/TSAکو روک لیا اس دوران پولیس نے ڈالاپر لدی سینکڑوں من وزنی مردہ بھینس بر آمد کرتے ڈالا پر سوار بستی حسین آباد کے رہائشی دو قصا بوں محمد عرفان ولد شمشاد ،نوید امجد ولد محمد امجد اقوام شیخ کو گرفتار کر لیا پولیس نے وٹر نری ڈاکٹر کی رپورٹ پر مردہ مضر صحت گوشت کو مارکیٹ میں فروخت کی غرض سے لے جا نے کے جرم میں گرفتار ملز مان کے خلاف مقد مہ درج کر کے حوالات بند کر دیا ہے یاد رہے کہ عرصہ قبل بھی مذکوران کے بستی حسین آباد میں قائم مردہ گوشت کے منی مذبحہ خا نے پر چھا پہ کے دوران سٹی ،بارہ میل پولیس نے بھاری مقدار میں مردہ گوشت بر آمد کر لیا تھا جسکا مقد مہ بھی درج شد ہے۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق رحیم یارخان(بیورو نیوز ) حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے محکمہ لائیوسٹاک افسران کوہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں مضر صحت اوربدبودارگوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مقدمات کااندراج کرائیں اورجن قصابوں نے دکانوں یااڈوں پرحفاظتی جالیاں نہیں لگائیں ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے اورکسی قسم کی غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے لائیوسٹاک افسران ووٹرنری افسران روزانہ کی بنیادپرقصابوں کوچیک کرکے رپورٹس بھجوائیں حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ضلعی لائیوسٹا ک افسرنے تمام افسران کوآگاہ کردیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر