وفاقی، صوبائی بجٹ عوامی امنگوں کے آئینہ دار ہیں، شیر علی گورچانی

وفاقی، صوبائی بجٹ عوامی امنگوں کے آئینہ دار ہیں، شیر علی گورچانی

جام پور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ وفاقی اورصوبائی بجٹ عوامی امنگوں کے آئینہ دار ہیں عوام پر ٹیکسوں کابوجھ ڈالنے کی بجائے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی چیئرمین یونین کونسل ٹبی لُنڈان سردارنذرحسین خان رند،سٹی کونسلرزملک کریم (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

نوازارائیں ایڈووکیٹ ،تاجر رہنما ملک محمدشاہدخان ،لیگی رہنماؤں ملک بشیراحمدببر،ملک اخترحسین ببر سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ن لیگ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کرکے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کردی کسانوں کو تاریخی سبسڈی ،کھادوں ،اور بجلی کے نرخوں میں کمی کرکے ثابت کردیاکہ حکومت سابقہ حکمرانوں کی طرح کھوکھلے نعروں کی بجائے کسانوں کی فلاح پرحقیقی توجہ دے رہی ہے انھوں نے کہاکہ بجٹ میں جنوبی پنجاب میں یونیورسٹیوں ،کالجز،روڈزکے میگاپراجیکٹ سمیت ترقی اور خوشحالی کے دیگر پروگرامزکے لئے اربوں روپے مختص کیے ہیں جنھیں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے میاں برادری کی پوری توجہ جنوبی پنجاب پرہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر