انجمن پٹواریان کی جتوئی کا اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال چوتھے روز میں داجل

انجمن پٹواریان کی جتوئی کا اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال چوتھے روز ...

میرہزارخان (نمائندہ پاکستا ن) انجمن پٹواریان جتوئی نے اپنے مطالبات کے حق میں چوتھے روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال کی ہڑتالی (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

کیمپ میں میں ڈویژنل صدر سردار صابر خان غزلانی نے کہا کہ وزیراعظم کسان پیکیج میں پٹواری ،نمبردار،امام مسجد،نمائندہ زراعت نے جو فہرستیں اے سی آفس میں جمع کرائیں ان میں ردوبدل اے سی آفس،تحصیلدار آفس والوں نے کرکے اپنے منظور نظر افراد کے نام لکھے اور گن پوائنٹ پر ان سے دستخط کرالیتے تھے انہوں نے مزید بتایا کہ کسان پیکیج میں کاشتکاروں کے بیٹھنے کی جگہ،انکی ٹریٹمنٹ خاطر تواضحکے 30روپے خود ڈکار گئے جبکہ کسانوں کو اپنی سواریوں پر پٹواری لاتے رہے اور پہنچاتے رہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ جسے برطرف کیا جائے اسے اپنی صفائی کا موقع بھی نہ دیا جائے یہ تو دور چنگیزی کی بات ہے انہوں نے مزید بتایا کہ انجمن پٹواریان علی نے سردست ہماری ہمایت کی ہے اگر بروز ہفتہ تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو وہ بھی قلم چھوڑ ہڑتال میں شامل ہوجائیں گے اس موقع پر تحصیل صدر مظہر جتوئی،سیکریٹری نشرواشاعت محمد ارشد فرید ،سابق تحصیل صدر چودھری عبدالغفور نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر