دھماکہ خیز مواد کے تین مقدمات کا چالان انسداد دہشت گردی فورس حکام نے عدالت میں جمع کرا دیا

دھماکہ خیز مواد کے تین مقدمات کا چالان انسداد دہشت گردی فورس حکام نے عدالت ...

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)دھماکہ خیز مواد کے تین مقدمات کا جدید چالان انسداد دہشت گردی فورس حکام نے عدالت مین جمع کرا دیا، گزشتہ روز انسداد دہشت گردی فورس حکام نے عبدالواحد کے خلاف دو مقدمات کا چالان عدالت میں پیش کیا،ملزم کے خلاف تھانہ صادق آباد اور تھانہ رتہ امرال پولیس نے دھماکہ خیز مواد برآمدکرکے مقدمہ درج کیا جبکہ تفتیش انسداد دہشت گردی فورس حکام کر رہے ہیں اسی لئے چالان بھی انہوں نے مکمل کرکے پیش کیا، ملزم محمداصغر کے مقدمہ کا چالان بھی پیش کر دیا گیاجو سی ٹی ڈی حکام نے پیش کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر