تھانہ صدر نارووال میں کام میرٹ پر نہ ہونے پر شہری مایوس
نارووال(نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر نارووال میں تعینات نئے ایس ،ایچ،او کی جانب سے چارج سنبھالنے کے بعد کوئی بھی کام میرٹ پر نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔شہریوں نے ڈی ،پی،او نارووال سے ایس،ایچ،او مذکور کی فوری تبدلی کا مطالبہ کیا ہے ۔ماڈل تھانہ صدر نارووال میں حال ہی میں تعینات ہونے والے ایس،ایچ،او کی تعیناتی کے فوری بعد تھانہ کا چارج محرر حضرات کے سپرد ہو کر رہ گیا ہے ۔شہریوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں پر محرر حضرات ہی مک مکا کرکے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو کھلے عام چھٹی دئے دیتے ہیں ۔جبکہ ایس،ایچ،او ماڈل تھانہ کا اپنے عملے پر مناسب کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے پولیس جیسے مقدس پیشے کا تقدس بُری طرح پامال ہو رہا ہے ۔شہریوں نے ڈی پی او نارووال جناب محمد کاشف سے ایس ،ایچ،او مذکور سمیت تھانہ میں عرصہ دراز سے تعینات محرر حضرات کی بھی فوری تبدلی کا مطالبہ کیا ہے ۔جب ایس ،ایچ او ماڈل تھانہ صدر نارووال عبدالرحمان باجوہ سے ان کا موقف جاننے کے لئے سرکاری موبائل فون پر رابطہ کیا گیا توانہوں نے فون اٹینڈ نہ کیا ۔