لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے پر محکمہ تعلیم سندھ کے افسران کے خلاف کارروائی، برطرفی کے نوٹس جاری

لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے پر محکمہ تعلیم سندھ کے افسران کے خلاف کارروائی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ میں کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ ہو گیا ہے اور لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے پر سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسروں کے برطرفی کے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں کرپٹ افسران نے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے نیب کی تحقیقاتپر واپس کر دیئے ہیں اور لوٹی ہوئی رقم واپس ہوئی تو محکمہ تعلیم کو بھی ان کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا خیال آ گیا جس نے سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسروں کے برطرفی کے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکھر خلیل مہر نے 69 لاکھ 60ہزار230 روپے واپس کئے، سابق اے ڈی ای او جیکب آباد فریال شیخ نے45 لاکھ 54 ہزار 332 روپے واپس کئے جبکہ سابق اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسررضیہ بیگم نے4لاکھ روپے واپس کئے۔