کچے کے علاقے راجن پور میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا دوسرا راؤنڈ شروع
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کچے کے علاقے راجن پور میں دہشت گردوں کے خلاف اپریشن کا دوسرا راؤنڈ شروع ہوگیا ہے ‘اس (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
حوالے سے پنجاب پولیس کے جوان حصہ لے رہے ہیں‘اپریشن کے پیش نظر ڈی ایس پی کوٹ ادو محمد مجاہد اقبال برمانی کو اپریشن کیلئے ایمرجنسی طلب کرلیا گیا جس پر سرکل کوٹ ادو کا عارضی چارج دوبارہ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مظفرگڑھ اسد اللہ کو دے دیا گیا۔