کچہ میں آپریشن ضرب آہن ‘ گرفتار 77 افراد کی فہرست جاری

کچہ میں آپریشن ضرب آہن ‘ گرفتار 77 افراد کی فہرست جاری

رحیم یارخان(بیورو نیوز)کچہ کے علاقہ میں آپریشن ضرب آہن کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث گرفتارہونے والے 77 افراد کے ناموں کی فہرست منظر عام پر آگئی گرفتار ہونے والے ان اشتہاری مجرمان میں قبائل کے درمیان ہونے والے تصادم میں18 افراد کوزندہ جلانے سمیت 68 افراد کو (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ہلاک کرنے کے علاوہ پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے میں بھی ملوث ہیں تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذیشان اصغر نے صادق پولیس لائن رحیم یارخان میں افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کچہ کے علاقہ میں جاری آپریشن ضرب آہن کے دور ان 77 اشتہاری مجرمان کو بھاری اسلحہ سمیت میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا گزشتہ روز گرفتار ہونے والے77 اشتہاری مجرمان کے ناموں کی فہرست منظر عام پر آگئی جن کا تعلق بدنا م زمانہ نادر جسرانی گینگ، قابل چاچڑ گینگ، میرو شیخ گینگ ، بگا کوش گینگ اور جورانی گینگ سے ہے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان میں افغانی، شکھل،جیون، جنگو، سونا، صوبہ، سلطان، توڈا، علی شیر، نور محمد، کھتور، دھنی بخش، قاسم، دلیل، رحمان عرف رفیق، عبدالغفور، شاہ میر، بھورل، بخت علی، علی محمد، بہنہ، میر محمد، سہراب، بھوری، غلام حسین عرف منندر، محمد حسین عرف حسنوں، غلام نبی، رحمان، پاندھی، شاہ میر ولد لطیف، جلال، محبوب، لعل بخش عرف للو، کرم علی،نذیر احمد، غوث بخش، اکبر، دلبر عرف دلو، کجلا، چنگل، جادو، محمود، گلو، ٹلن، محمد شریف، شیر باز عر ف بوڑا، طوطا، غلام رسول ، شہزاد، قربان عرف قربانی، جبار، محمد امین، لقمان، غلام رسول، اعتبار، واحد بخش، شیر محمد، اسلم، مختار، بخت علی، غلام نبی، ٹلن ولدملوک، خادم حسین، نبی دوست، شہباز، عبدالرحمن، علی گوہر، عیسیٰ، کہر،کجلا، بگو، یعقوب، منیر، عاشق، عبدالستار، عابد، اکرم، بلال عرف ببلی، پیر بخش عرف پیرا، اقبال،پنل، جلال ولد خدا بخش، ساجن اور سلام عرف بلی شامل ہیں ۔ان جرائم پیشہ افراد نے کچہ کے علاقہ فتح پور ، دولت پور ،مرید آباد، چک بھارا، ٹھل کنڈیرکے علاقوں میں رہائش اختیار کرکے علاقوں کو نوگو ایریا بنارکھا تھا ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف مجموعی طور پر سنگین دفعات کے 381 سے زائد مقدمات ضلع کے مختلف تھانوں میں درج ہیں ڈسٹرکٹ پولیس کے ہاتھوں اتنی بڑی تعداد میں سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری پر ضلع کے عوام میں سکھ کا سانس لینے کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذیشان اصغر سمیت دیگر افسران کی کارکردگی کو شاندا رالفاظ میں سراہا ہے۔

77 افراد ‘ فہرست

مزید : ملتان صفحہ آخر