ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق فنانس سیکرٹری نے خودکشی کرلی

ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق فنانس سیکرٹری نے خودکشی کرلی

ملتان(خبر نگارخصو صی+ کرائم پورٹر) ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق فنانس سیکرٹری نے خود کشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق فنانس سیکرٹری 25 سالہ محمد زاہد خان وکی کی وٹے سٹے میں شادی ہوئی تھی اور چند روز قبل اس کی بیوی ناراض ہوکر اپنے گھر چلی گئی جس پر اس (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

کی بہن کو بھی واپس بھجوادیا گیا اورگزشتہ روز بیو ی کو منانے کے لئے سسرال گیا لیکن مناکر واپس لانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ا جس کے بعد اس نے گھر واپس آکر پستول سے فائرکرکے اپنی زندگی ختم کرلی مرحوم کے انتقا ل کی خبر ضلع کچہری پہنچی تو سوگوارکیفیت پیدا ہوگئی اور کلرکس بار نے ہنگامی اجلاس منعقد کرکے مرحوم کی اچانک وفات پر دکھ اور رنج کااظہارکیا مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ شام آبائی علاقہ بستی حسین آباد بند بوسن میں ادا کی گئی جس میں وکلاء ،کلرکس اور دیگر شہری طبقوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر