فنڈز کی کمی صوبائی حکومت ملتان میٹروبس منصوبہ بروقت مکمل کرنے میں ناکام

فنڈز کی کمی صوبائی حکومت ملتان میٹروبس منصوبہ بروقت مکمل کرنے میں ناکام

ملتان(نمائندہ خصوصی)صوبائی حکومت ایک ملتان میں میٹرو پروجیکٹ برقت مکمل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے تو دوسری طرف سے اس پروجیکٹ کے پیکج 3اور4کیلئے فنڈز کی کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔جس پر حکومت نے اس پراجیکٹ کے منصوبہ ساز(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

پریشانی میں مبتلا ہوچکے صوبائی حکومت نے اس مالی بحران سے نکلنے کیلئے سابق روایت کی پاسداری کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ایم ڈی اے کے اکاؤنٹس پر شب خون مارتے ہوئے60کروڑ روپے میٹرو بس پروجیکٹ کیلئے مختص کردئے اور اسے برج فنانسنگ کا نام دیکر جلد واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔معلوم ہوا ہے ملتان میں میٹرو پراجیکٹ کیلئے ابتدائی طور پر26ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔رقم مختلف پیکجز کے تحت خرچ ہوچکی ہے لیکن میٹرو بس انتظامیہ کو اپنے پیکجز3اور4کیلئے1ارب روپے کی ضرورت پڑ گئی جس پر صوبائی حکومت کو مطلع کیا گیا اور فنڈز ریلیز کرنے کی درخواست کی گئی۔اس پر صوبائی حکومت نے فوری طور پر1ارب مالیت کی رقم فراہم کرنے سے معذوری کا اظہار کیا اور ایم ڈی اے کو اپنے فنڈز استعمال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔جس پر میٹرو بس انتظامیہ کیلئے مسئلہ کھڑا ہوگیا۔اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے فوری طور پر ایم ڈی اے کی آمدنی پر ہاتھ صاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا چناچہ فوری طور پر ایک سرکلر تیار کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اگر اس موقع پر پیکجز3اور4کیلئے بروقت رقم فراہم نہ کی گئی تو منصوبہ تعطل کا شکار ہوسکتا ہے۔اس لئے ایم ڈی اے کے پاس موجود60کروڑ روپے فوری طور پر میٹرو بس پروجیکٹ کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردئیے جائیں ۔اس ساری منصوبہ بندی کو انتہائی رازداری میں رکھا گیا تاکہ فنڈز کی کمی کی خبر شہریوں تک نہ پہنچ سکے۔ڈائریکٹر جنرل ایم دی اے کے احکامات پر فوری طور پر ایک سرکلر تیار کیا گیا اور گورننگ باڈی کے ممبران سے ان کے گھروں پر جاکر دستخط کرائے گئے۔جس کے بعد ایم ڈی اے کے اکاؤنٹس میں سے60کروڑ روپے میٹرو بس پراجیکٹ کے پیکجز3اور4کیلئے جاری کردئیے۔اس رقم میں سے2کروڑ پیکج نمبر تین اور پیکج نمبر4پر48کروڑ خرچ کئے جائیں گے۔ایم ڈی اے کے اکاؤنٹس سے رقم نکال کر میٹرو بس پروجیکٹ کے منصوبہ کیلئے فنڈز فراہم کئے گئے۔بتایا جاتا ہے4سال قبل بھی صوبائی حکومت نے ایم ڈی اے کے اکاؤنٹس میں سے72کروڑ روپے حاصل کئیل۔جو بروقت واپس نہ کئے جس کا نتیجہ یہ نکلا ایم ڈی اے اپنے متعدد منصوبہ بروقت مکمل نہ کرسکا۔

میٹرو منصوبہ

مزید : ملتان صفحہ آخر