ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 6افراد جاں بحق، 7زخمی

ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 6افراد جاں بحق، 7زخمی

دائرہ دین پناہ، حیدر آباد تھل، فتح پور، ہارون آباد، میاں چنوں (نمائندگان) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 6افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے۔ دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق جمالی کے نزدیک بستی بھٹہ کا رہائشی مستری رشیداحمدبھٹہ موٹرسائیکل پرلکڑی لادکرگھرجارہا تھا کہ بستی جمالی کے سامنے مٹی سے لوڈڈمپرکے نیچے آکرموقعہ پرجاں بحق ہوگیا مرحوم8بچوں کا باپ تھا اطلاع ملتے ہی پولیس موقعہ پر پہنچ گئی مگرورثاء نے اتفاقی حادثہ قراردے کرڈرائیورکومعاف(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر ) کردیا50سالہ رشیداحمدکی نمازجنازہ بعدنمازمغرب اداکی گئی جس میں ہرمکتبہ فکرکے لوگوں نے شرکت کی بعدازاں قبرستان عیدگاہ میں سپردخاک کردیا گیا۔دائرہ دین پناہسے نمائندہ خصوصی ، نامہ نگار کے مطابق شادن لنڈ کے علاقہ کنڈی والا کا رہائشی65سالہ گل شیرچھتوانی جوکہ موٹرسائیکل پرکوٹ ادو اپنے رشتے داروں کو ملنے جا رہا تھا کہ واپڈاکالونی کے سامنے تیزرفتارہائی ایس کی سائیڈلگنے سے سامنے سے آنے والی کار کے نیچے آکرموقعہ پر جانبحق ہوگیا اطلاع ملتے ہی پولیس دائرہ دین پناہ نے نعش قبضہ میں لے لی بعدازاں ورثاء کی طرف سے کاروائی سے انکارپرضروری کاروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی۔ حیدرآبادتھل سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حیدرآبادتھل کے نزدیک جھنگ بھکرروڈ پر کو سٹر اور بس میں تصادم ایک خاتوں جانجق اور 2افراد شدید زخمی ہوگئے۔ خاتون اکبری بی بی ساکن منڈی ٹاؤن بھکر موقع پر ہی جانجق ہوگی جگہ سکینہ بی بی، مریم ستار شدید زخمی ہوگئی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے منکیرہ لے جایاگیا جہاں پر مریم ستار کو سر پر شدید چوٹی آنے کی وجہ سے بھکر ریفر کر دیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ غلام مصطفی نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پہنچا یا ،فتح پورسے سٹی رپورٹرکے مطا بق حا جی عمرا ن ملا نہ سکنہ فتح پورگزشتہ رو ز اپنے سا تھی زرنا ب کے ہمرا ہ مو ٹر سا ئیکل پر سوا ر ایم ایم روڈ فتح پورپر جا رہا تھا کہ نوا حی چک 250/TDAایم ایم رو ڈ پر ٹرالرسے جا ٹکرا ئے جس کی وجہ سے حا جی عمرا ن زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے مو قع پر ہی ہلا ک ہو گیا جبکہ اس کا سا تھی زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتا ل فتح پورمنتقل کر دیا گیا ۔پو لیس نے ٹر ا لر نمبر 453میا نوا لی کو قبضہ میں لے کر قا نو نی کا روا ئی شروع کر دی جبکہ ٹرا لر ڈرا ئیور مو قع سے فرا ر ہو گیا ۔ ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق ٹبہ غلیانوالہ روڈ پر ایک رکشہ اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہوگئی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد پہنچا دیا گیا ہے ۔میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں126پندرہ ایل کے قریب نہر سے 5ماہ کے بچے کی لاش برآمد ہوئی،پولیس تھانہ سٹی نے بچے کی لاش کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر