مٹہ میں ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام سڑکوں پر نکل آئے

مٹہ میں ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام سڑکوں پر نکل آئے

مٹہ( نما ئندہ پاکستان ) مٹہ میں بجلی کی نارواء لوڈشیڈنگ اورپچھلے 72گھنٹوں سے بندش کی خلاف تحصیل کونسل مٹہ کے تمام ممبران سڑکوں پر نکل گئے ۔اج پر امن نکل چکے ہے ۔آئندہ پرامن نہیں رہینگے ۔مزید بجلی کی لوڈشڈنگ اور بندش کو ماننے کیلئے تیار نہیں ۔13یونین کونسلوں کی عوام سڑکوں پر نکال کر پھر فیصلہ سڑکوں پر ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان ۔نائب ناظم محمد حکیم ،کونسلروں ڈاکٹر امجد علی ۔فضل ربی اور دیگر نے مٹہ چوک میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مظاہرے میں اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان اور دیگر ممبران نے بھی شرکت کی ۔اس پہلے کونسل کے تمام ممبران نے کونسل جر گہ ہال سے مٹہ بازار کے مین چوک تک ایک احتجاجی واک بھی کیا ۔مقررین نے کہا کہ مٹہ میں ہم مزید بجلی کی لوڈشیڈنگ یا بجلی کی بندش کو تیار نہیں ۔اسلئے آج پرامن نکل کر واپڈا اور ذمہ دار احکام کو اگاہ کرتے ہے ۔کہ ائندہ پھر ہم پرامن سڑکوں پر نہیں نکل ائینگے۔جس کی تما م ذمہ داری اورا یف ائی ار واپڈا کی خلاف درج کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ مٹہ تحصیل کو ایک سازش کی وجہ سے اس وقت بدترین لوڈشیڈنگ اور بجلی کی بندش سے دوچار ہے ۔انہوں نے کہا کہ صبر کی کوئی حد ہوتی ہے ۔جو اب مذید یہاں کی عوام میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ائندہ مٹہ تحصیل کی 13یونین کونسلوں کی عوام کیساتھ سڑکوں پر نکل کر واپڈا والوں پر ثابت کر ینگے ۔کہ ہمارے صبر سے غلط مطلب نہیں لینا چایئے ۔کیونکہ ہم کو اپنا حق لینا اتا ہے ۔خواہ کسی سے بھی ہو ۔ہم اپنا حق لیکر رہینگے ۔اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا گیا ۔کہ دوبارہ سڑکوں پر نکلنے کی موقع پر پہہ جام اور شٹرڈان بھی کرینگے ۔تاکہ مرکزی حکومت ،واپڈا اور مرکزی حکومت کء نمائندوں کو پتہ چلے ۔کہ ہم اپنا حق کس طرح لے سکتے ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر