حیات آباد میں نوجوان نقدی اور موبائل سے محروم

حیات آباد میں نوجوان نقدی اور موبائل سے محروم

پشاور(کرائمزرپورٹر)حیات آباد کے علاقہ فیزتھری میں مسلح رہزنوں نے نوجوان سے ہزاروں کی نقدی اورموبائل چھین لیا پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث دو رہزنوں کو گرفتارکرکے مسروقہ سامان برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق فیز تھری کے رہائشی ابراہیم ولد اختر نے بتایاکہ وہ فیز تھری سے گھر جارہا تھا اس دوران راستہ میں اسے دو مسلح رہزنوں نے گھیر لیا اورزبردستی لوٹ مار کرتے ہوئے اس سے قیمتی موبائل فون اورچارہزارروپے کی نقدی چھین لی واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان وسیم ولد عظیم اوریاسین ولد منور کو گرفتار کرلیا اوران کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون اورنقدی برآمد کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر