صوابی ،ملزمان سے چائنا پٹاخے اور منشیات برآمد

صوابی ،ملزمان سے چائنا پٹاخے اور منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ) ضلع صوابی کی پولیس نے بھاری تعداد میں منشیات اور چائنہ پٹاخے بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاریر پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل لاہور پشم گل خان کی قیادت میں ایس ایچ او تور ڈھیر منصف خان ،اے ایس آئی فاروق خان و دیگر نفری نے ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر کار نمبری LEA-6115 سوزوکی مہران کو قابوپاکر دوران تلاشی اس کے خفیہ خانوں سے 3کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کا چرس برآمد کرکے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ مبینہ سمگلر جمشید ولد نور شادگل سکنہ باڑہ خیبر ایجنسی کو موقع پر گرفتار کر لیا جب کہ ماہ صیام میں تراویخ کے دوران چائنہ ساختہ آتشین مواد پٹاخے کی شکایات پر ڈی پی او صوابی نے ضلعی پولیس کو اس کے خلاف کارروائی کرنے کا سخت نوٹس لیا جس پرایس ایچ او صوابی عجب خان دورانی نے گشت کے دوران عوامی شکایات پر شیر زمین،محمد شعیب اور وحید سکنہ گاڑ ڈھیری و ناڑومانیری سے مجموعی طور پر 303عدد مختلف قسم نوعیت کے پٹاخے برآمد کرکے ان کو گرفتار کر لیے ،جبکہ ساتھ ہی ایک مجرم اشتہاری بھی دھرلیااور ان کے قبضے سے پستول و کارتوس سمیت برآمد کی اسی طرح تھانہ گدون پولیس نے مجرم اشتہاری نوید کو گرفتار کر لیا پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 3عدد کلاشنکوف ،12عدد پستول درجنوں کارتوس اور متعدد آتشین پٹاخے برآمد کر لئے ۔#