پاکستان کی سلامتی کیلئے تن من دھن حاضر ہے ،شاکر آفریدی

پاکستان کی سلامتی کیلئے تن من دھن حاضر ہے ،شاکر آفریدی

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ ) لنڈیکوتل میں پاک فوج سے ایک قدم آگے ریلی کا انعقاد ، پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے تن من دھن قربان کرنے کے لئے تیار ہیں، طورخم بارڈر پر گیٹ لگانا پاکستان کا حق ہے ، پاکستان قبائلی عوام کی حب الوطنی پر شک نہ کریں، قبائلی عوام کو حقوق دیں، شاکر آفریدی اور ملکزادہ ندیم آفریدی کا مشترکہ ریلی سے خطاب۔ لنڈی کوتل میں خیبر سے پریس کلب تک اور اس سے آگے بائی پاس تک خیبر ، شنواری اور شلمانی اقوام کے نوجوانوں نے شاکر آفریدی اور ملکزادہ ندیم آفریدی کی قیادت میں ایک ریلی نکالی ،ریلی کا نام پاک فوج سے ایک قدم آگے رکھا گیا تھا ، ریلی کے شرکاء نے پاکستان ، فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کے حق میں نعرے لگائے اس موقع پر ملکزدہ ندیم آفریدی اور شاکر آفریدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام دفاع وطن کے لئے پاک فوج سے ایک قدم آگے جاکر ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر گیٹ کی تنصیب پاکستان کا حق ہے اور ہر صورت میں لگانا چاہئے مقررین نے کہا کہ قبائلی عوام نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی سلامتی اور دفاع وطن کے لئے تن من دھن کی قربانی دی ہے اور آئیندہ بھی پاکستان کی خاطر ہر قربانی دینگے لیکن حکومت بھی قبائلی عوام کو پاکستانی سمجھ کی ان کی حب الوطنی پر شک نہ کریں اور قبائلی عوام کو تمام بنیادی حقوق دیکر ان پر اعتماد کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفادمیں جو بھی فیصلہ آئیگا اس کی تائید کی جائیگی انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھوں سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر