ڈیرہ میں پستول اچانک چل جانے سے بھائی اور خالہ زاد جاں بحق

ڈیرہ میں پستول اچانک چل جانے سے بھائی اور خالہ زاد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)علاقہ اعوان میں پستول صاف کرتے ہوئے بھائی کی غفلت سے پستول چلنے سے اس کا بھائی اور خالہ زاد گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا ، بندکورائی پولیس نے غفلت برتنے والے بھائی کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بندکورائی کے علاقہ اعوان میں طاہر ولد شاجہان اپنے گھر کی بیٹھک میں اپنا پستول صاف کررہا تھا کہ اس کی اپنی غفلت سے پستول چلنے سے سامنے بیٹھا اس کا سگا بھائی محمد زاہد اور اس کا خالہ زاد بھائی محمد ظفر گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ بندکورائی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی زبیر کی رپورٹ پر طاہر کے خلاف 302ppcکے تحت درج کرلیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر