ضلع ناظم نوشہرہ کے مختلف مقامات پر ترقیاتی منصوبوں پر چھاپے

ضلع ناظم نوشہرہ کے مختلف مقامات پر ترقیاتی منصوبوں پر چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ)ضلع ناظم نوشہرہ کا کا محکمہ تعمیرات زیر اہتمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر اچانک چھاپے ناقص میٹریل کے استعمال پر اظہار برہمی ٹھیکیدار اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران کے خلاف کاروائی کا حکم حکیم آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام روک دیاگیا کسی صورت ناقص میٹریل کا استعمال برداشت نہیں کی جائے گی پی ٹی آئی کو عوام نے تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے کے لئے ووٹ دیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلعی ناظم اعلیٰ نوشہرہ لیاقت خان خٹک کو شکایت ملی تھی کہ حکیم آباد میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے زیر اہتمام گلیوں کی پختگی کے منصوبے زیر تعمیر ہے جس میں متعلقہ ٹھیکہ دار ناقص میٹریل کا استعمال کررہا ہے عوامی شکایت کو مدنظررکھتے ہوئے ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خٹک نے حکیم آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر چھاپے مارے جس میں ناقص میٹریل کے استعمال کے شواہد مل گئے جس پر ضلع ناظم نے متعلقہ ٹھیکیدار اور سی اینڈ ڈبلیو کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا اس موقع پر مانٹرینگ کمیٹی کے چےئرمین ملک ابرار بھی موجود تھے ضلعی ناظم لیاقت خان خٹک نے کہا کہ ناقص میٹریل کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کرپشن کادور گزرچکا ہے کسی کو بھی کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔