بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 2بچے جاں بحق

بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 2بچے جاں بحق
بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 2بچے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صحت پور(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے صحبت پور ملگزار میں بارودی سرنگ کا جان لیوادھماکہ ہوا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صحبت پور ملگزار کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2بچے جاں بحق ہو گئے ۔ پولیٹیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سر چ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 8سالہ عائشہ اور 10سالہ اعجاز موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں جن کی لاشیں قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے ۔