طوفانی بارشوں سے خیبر پختونخوا میں 11افراد ہلاک ، 70زخمی ہوئے : پی ڈی ایم اے

طوفانی بارشوں سے خیبر پختونخوا میں 11افراد ہلاک ، 70زخمی ہوئے : پی ڈی ایم اے
طوفانی بارشوں سے خیبر پختونخوا میں 11افراد ہلاک ، 70زخمی ہوئے : پی ڈی ایم اے

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کا کہناہے کہ گزشتہ روز طوفانی بارش اور آندھی سے خیبر پختونخوا میں 11افراد ہلاک اور 70زخمی ہوئے ۔ 

ترجمان پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز قدرتی آفات کے باعث پشاور میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بنوں میں 2شہری جاں بحق ہوئے ۔اس کے علاوہ بارشوں کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے اور درخت اکھڑنے سمیت دیگر واقعات کے باعث مردان میں بھی 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ اسی طرح نوشہرہ میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق زخمی ہونے والوں میں پشاور کے 47، بنوں میں 13چارسدہ اور مردان میں چار چار افراد شامل ہیں، جبکہ پی ڈی ایم اے نے مالی نقصانات کا جائزہ لینے کے لیئے سروے کا کام بھی شروع کر دیاہے۔

مزید : پشاور