سیوریج کا ناقص نظام،فیصل آباد میں شہر یوں کا مرغا بن کر احتجاج

سیوریج کا ناقص نظام،فیصل آباد میں شہر یوں کا مرغا بن کر احتجاج
سیوریج کا ناقص نظام،فیصل آباد میں شہر یوں کا مرغا بن کر احتجاج

  


فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سیوریج کے ناقص نظام اور جگہ جگہ بنے گندے پانی کے ’جوہڑوں‘کے خلاف فیصل آباد کے مکین سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت اور انتظامیہ کے خلاف انوکھا احتجاج کرڈالا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مکینوں نے سیوریج اور ناقص نکاسی آب کے انتظامات کے خلاف شدید بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے مرغا بن کر احتجاج کیا ۔سیوریج کی ابتر صورتحال سے ستائے ہوئے درجنوں شہری جھنگ روڈ پر نکل آئے جہاں انہوں نے حکومت مخالف شدید نعرے بازی کی ،ٹائر جلائے اور سڑک بلاک کر دی۔اس موقع پر شرکا نے بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مسائل کے حل کیلئے اپیلیں لکھیں تھیں۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر اور اس نے احتجاج ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی کوشش کی لیکن مشتعل مظاہرین نے مذاکرات سے انکار کردیااور ذمہ داران کی جانب سے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرانے تک احتجاج جاری رکھنے کا عندیہ دیدیا۔

مزید : فیصل آباد /اہم خبریں