پرویز رشید پارلیمانی کمیٹی برائے ممبران الیکشن کمیشن کے چیئرمین منتخب ،ایک بار پھر خورشید شاہ کے گھٹنے چھوئے

پرویز رشید پارلیمانی کمیٹی برائے ممبران الیکشن کمیشن کے چیئرمین منتخب ،ایک ...
پرویز رشید پارلیمانی کمیٹی برائے ممبران الیکشن کمیشن کے چیئرمین منتخب ،ایک بار پھر خورشید شاہ کے گھٹنے چھوئے

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلا عات پرویز رشید پارلیمانی کمیٹی برائے ممبران الیکشن کمیشن کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔پرویزرشیدنے منتخب ہونے کے بعدچیئرمین کی نشست سنبھال لی۔

تفصیلات کے مطابق ممبران الیکشن کمیشن کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پرویز رشید کے علاوہ ارشد لغاری،داود اچکزئی، شازیہ مری،جنید انوار، یوسف تالپور ، میر کبیر، شاہ محمودقریشی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید کوپارلیمانی کمیٹی برائے ممبران الیکشن کمیشن کے چیئرمین منتخب کرلیا گیا ۔پرویز رشید کا نام حکومت کی جانب سے کمیٹی چیئرمین کے طور پر تجویز کیا گیاتھا۔قبل ازیں وزیراطلاعات نے اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ سے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی جہاں انہوں نے ایک بار پھر جھک کر خورشید شاہ کے گھٹنے چھوئے۔اس موقع پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ شاہ جی کو سلام کرنے آیا ہوں ،خورشید شاہ کا ہمیشہ احترام کرتا رہوں گا ۔میڈیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بزدل نہیں ہوںبلکہ جیسا بھی ہوں سب کے سامنے ہوں،انہوں نے میڈیا کے سامنے ایک بار پھر خورشید شاہ کے گھٹنے چھوئے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں