ایان علی نے سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی نئی درخواست دائر کر دی

ایان علی نے سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی نئی درخواست دائر کر دی
ایان علی نے سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی نئی درخواست دائر کر دی

  


کراچی ( آن لائن) سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں دوبارہ شامل کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی فوری سماعت کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ ایان کے وکیل نے مو¿قف اختیار کیا عدالت کو سیکرٹری داخلہ نے گمراہ کیا ہے عدالت نے حکم دیا تھا ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے لیکن دوبارہ ایان کا نام شامل کر دیا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ توہین عدالت کی درخواست فوری سماعت کے لئے منظور کی جائے۔ واضح رہے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ کی جانب سے تحریری رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی تھی ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع بھی کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد سے آن لائن کے مطابق ایان علی بھی ٹویٹ کرنے لگی ہیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پر طنز کرتے ہوئے کہا مجھے روکنے والوں کو مشرف کو روکنا چاہئے تھا۔ ایک لڑکی کو روک کر سپر ہیرو نہیں بنا جا سکتا۔ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ائر پورٹ پر عدالتی نہیں حکم وزارت داخلہ کے احکامات اہم سمجھے جاتے ہیں۔

مزید : کراچی