ایم کیو ایم قائد کے برطانیہ میں 26بنک اکاﺅنٹس ہیں : برطانوی پولیس

ایم کیو ایم قائد کے برطانیہ میں 26بنک اکاﺅنٹس ہیں : برطانوی پولیس
ایم کیو ایم قائد کے برطانیہ میں 26بنک اکاﺅنٹس ہیں : برطانوی پولیس

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم قائد کے برطانیہ میں 26بنک اکاﺅنٹس کا انکشاف ہوا ہے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ  پولیس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم قائد کے برطانیہ کے مختلف بینکوں میں 26اکاﺅنٹس ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے برطانیہ میں 70 سے زائد اکاﺅنٹس موجود ہیں اور سکاٹ لینڈ یارڈ نے بنک اکاﺅنٹس کے حوالے سےتمام دستاویز پاکستانی حکام کے حوالے کر دیے ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ عمران فاروق قتل کیس میں مرکزی ملزم محسن علی سید کی حوالگی چاہتا ہے جبکہ پاکستان کا اس حوالے سے موقف ہے کہ یا تو کیس میں نامزد تینوں ملزم حوالے کیے جائیں گے یا کوئی بھی نہیں ۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان سے متحدہ کے بھتے میں ملوث ہونے کے شواہد مانگے ہیں۔ دوسری جانب  ایم کیو ایم نے برطانوی پولیس کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے ۔ 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

یاد رہے کہ عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس کو لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے دفتر ’ے 167,525.92 پاو¿نڈز جبکہ شمالی لندن میں الطاف حسین کے گھر  سے 289,785.32 برطانوی پاونڈزملے تھے۔

اس سے قبل لندن میں تحقیقات کے دوران الطاف حسین کے گھر سے ہتھیاروں بشمول مارٹر گولے، دستی بم اور بم بنانے والے آلات کی فہرست ملی تھی جس میں ہتھیاروں کی قیمتیں بھی شامل تھیں ۔ 

مزید : بین الاقوامی