پاکستانی امام قاری خلیل الرحمان کو مسجد نبوی میں نماز تراویح کی امامت کا اعزاز مل گیا
مدینہ منورہ (ویب ڈیسک) پاکستان کے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے قاری خلیل الرحمان کے صاجزادے محمد بن خلیل قاری مسجد نبوی شریف میں نماز تراویح کی امامت کر رہے ہیں جس پر حجاز مقدس میں موجود پاکستانیوں کے چہرے کھل اٹھے۔
تفصیلات کے مطابق قاری خلیل الرحمان 1963 ءسے مکہ مکرمہ اور پھر مدینہ منورہ میں قرآن کریم کی تدریس میں مشغول رہے ،ان کے شاگردوں میں مسجد الحرام کے امام شیخ علی جابر اور مسجد نبوی شریف امام شیخ محمد ایوب شامل ہیں۔ اب خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز نے ان کے صاجزادے محمد بن قاری خلیل کو مسجد نبوی شریف میں نماز تراویح کی امامت کرنے کی ہدایت کی ہے ،شیخ محمد بن خلیل قاری کا نام نماز تراویح پڑھانے والے قراءکے پینل میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وہ 12جون سات رمضان المبارک سے دس تراویح کی امامت فرمارہے ہیں۔ خادم حرمین شریفین نے مسجد نبوی میں تراویح کی امامت کیلئے شیخ محمد بن خلیل قاری کی تقرری کا آرڈر جاری کیا ۔