پاکستانی ٹی وی مکینک کی بیٹی برطانوی ہاﺅس آف کومنز کی رکن منتخب ہو گئی

پاکستانی ٹی وی مکینک کی بیٹی برطانوی ہاﺅس آف کومنز کی رکن منتخب ہو گئی
پاکستانی ٹی وی مکینک کی بیٹی برطانوی ہاﺅس آف کومنز کی رکن منتخب ہو گئی

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانیہ میں لیبر پارٹی کی رکن روزینہ الین خان برطانوی ہاﺅس آف کامنز کی رکن منتخب ہو گئی۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبر پارٹی کی نوجوان رکن روزینہ الین خان لندن کے ٹوٹنگ حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں برطانوی ہاو¿س آف کامنز کی رکن منتخب ہو گئی ہیں۔ یہ نشست لیبر پارٹی کے رہنما صادق خان کے لندن کے میئر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے برطانیہ میں کتنے بنک اکاؤنٹ ہیں ، خبر جاننے کیلئے یہاں کلک کریں 

روزینہ الین خان کے والد پاکستانی جبکہ ان کی والدہ پولش ہیںاور وہ خود جونیئر ڈاکٹر ہیں۔ روزینہ الین خان کے والد ٹی وی مکینک اور والدہ پیٹرول سٹیشن میں نوکری کرتی تھیں۔

روزینہ خان نے 17 ہزار 800 جبکہ ان کے مخالف حکمران کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار ڈین واٹکنس نے 11500 ووٹ حاصل کیے۔

اس حلقے سے لندن کے میئر صادق خان 2005 سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے رہے ہیں لیکن روزینہ خان نے صادق خان کے مقابلے میں مخالف امیدوار پر کئی ہزار زیادہ برتری حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ،آئی سی سی نے قومی ٹیم کو دورہ انگلینڈ کے دوران ایدھی فاؤنڈیشن کا ’’لوگو‘‘لگانے کی اجازت دیدی

برطانوی پارلیمان کے انتخابات میں نتائج کے اعلان کے بعد جیتنے والا امیدوار وکٹری سپیچ کرتا ہے لیکن روزینہ خان نے جمعرات کو ویسٹ یارکشائر میں قتل ہونے والی لیبر پارٹی کی خاتون رکن پارلیمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوتقریر نہیں کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جو کاکس ایک زبردست مہم چلانے والی تھیں اور ان کی ہلاکت نے سے انہیں بے حد افسوس ہوا ہے۔یاد رہے کہ یہ نشست لیبر پارٹی کے رہنما صادق خان کے لندن کے میئر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

مزید : بین الاقوامی