پاکستان یکجہتی کونسل کی آج ٹی وی و حمزہ عباسی کیخلاف مقدمے کی درخواست دیدی

پاکستان یکجہتی کونسل کی آج ٹی وی و حمزہ عباسی کیخلاف مقدمے کی درخواست دیدی
پاکستان یکجہتی کونسل کی آج ٹی وی و حمزہ عباسی کیخلاف مقدمے کی درخواست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان یکجہتی کونسل کے علماءاور رابطہ کمیٹی نے آج ٹی وی چینل اور حمزہ عباسی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دیدی۔

یکجہتی کونسل رابطہ کمیٹی کے علمائے کرام کی جانب سے سکھن تھانے میں دی گئی درخواست میں موقف اپنایا  گیا ہے کہ آئین پاکستان میں غیر مسلم قرار دینے والی شق پر تنقید اور حمزہ عباسی کی جانب سے ختم نبوتﷺ کے حوالے سے شبہات پیدا کرنے اور قادیانیوں سے متعلق بیان پر علمانے اسے اسلام ، نظریہ پاکستان اور آئین سے انحراف قرار دیا ہے کیونکہ  مرزا قادیانی نے مذہبی روپ دیکر مسلمانوں کے خلاف کام شروع کیا اور یہ مکرو فریب کا دوسرا نام ہے ۔ لہذا پاکستان یکجہتی کونسل علما رابطہ کمیٹی کے عہدیدار آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ حمزہ عباسی اور آج ٹی وی انتظامیہ کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔

درخواست گزار مفتی عبدالقادر جعفر نے کراچی سے چھپنے والے اخبار امت کو بتایاکہ مقدمہ درج کرانے کے بعد کیس کی بھی پیروی کریں گے ۔ 

مزید :

کراچی -