سعودی عرب سے آنے والی کھجوریں متعلقہ فرد کو نہ دینے کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزارت خوراک کو دوبارہ نوٹس

سعودی عرب سے آنے والی کھجوریں متعلقہ فرد کو نہ دینے کا معاملہ، اسلام آباد ...
سعودی عرب سے آنے والی کھجوریں متعلقہ فرد کو نہ دینے کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزارت خوراک کو دوبارہ نوٹس

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ سعودی عرب سے آنے والی کھجوریں متعلقہ فرد کو دینے سے انکار پر وزارت خوراک کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ نے سعودی عرب سے آنے والی کھجوریں روکنے سے متعلق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 18 مئی کوسعودی عرب سے 368 کلو گرام کھجوروں کا تحفہ آیا جو وزارت خوراک نے دینے سے انکار کر دیا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

وزارت خوراک نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ کھجوریں سعودی وزارت زراعت کا متعلقہ سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث روکی گئیں جس پر درخواست گزار نے واضح کیا کہ ان کے ساتھ آنے والا سرٹیفکیٹ عربی زبان میں تھا جس کا انگریزی ترجمہ کروا کر وزارت خوراک میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے کھجوروں کا تحفہ متعلقہ فرد کو دینے سے انکار پر وزارت خوراک کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔

مزید : اسلام آباد