فلم کی کامیابی کیلئے سر کے بال بھی منڈواسکتی ہوں : سونم کپور

فلم کی کامیابی کیلئے سر کے بال بھی منڈواسکتی ہوں : سونم کپور
فلم کی کامیابی کیلئے سر کے بال بھی منڈواسکتی ہوں : سونم کپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بمبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی فلم کی کامیابی کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ”ویرے دی ویڈنگ “کی پروموشن کیلئے سرگرم اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلم کی کامیابی کیلئے اپنے سر کے بال تک منڈوانے کو تیار ہیں ۔ اپنے انٹر ویو میں انکا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی فلم کیلئے گنجا ہونا پسند کریں گی کیونکہ انکے سر کی بناوٹ بے حد خوبصورت ہے اور اگر وہ گنجی ہو جائیں گی تو بھی خوبصوت ہی نظر آئیں گی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

31سالہ خوبرو اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں حال ہی میں فلم مرزیا کی آفر ہوئی ہے اور اگر وہ فلم سائن کریں گی تو وہ گنجا ہونے کو ترجیح دیں گی ۔
یاد رہے کہ فلم ”ویرے دی ویڈنگ ”کی پروڈکشن سونم کپو ر کی بہن رحیہ کپور اور بالا جی کپور کر رہے ہیں جبکہ فلم میں کرینہ کپور کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

تفریح -