ہاتھی کو ساتھی دینے کا صحیح وقت نہیں، اگر ایسا کیا تو ہاتھی مزید غصیلا ہو جائے گا: رضا ربانی

ہاتھی کو ساتھی دینے کا صحیح وقت نہیں، اگر ایسا کیا تو ہاتھی مزید غصیلا ہو ...
ہاتھی کو ساتھی دینے کا صحیح وقت نہیں، اگر ایسا کیا تو ہاتھی مزید غصیلا ہو جائے گا: رضا ربانی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے چڑیا گھر میں موجود ہاتھی کو ساتھی ملنے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے کیونکہ اگر ایسا ہوا تو وہ مزید غصیلا ہو جائے گا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں ایک بارپھراسلام آباد چڑیا گھر کے ہاتھی کا ذکر چھڑ گیا۔ سینیٹر نزہت صادق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کیلئے یہ اچھی خبر ہے کہ ہاتھی کو زنجیر سے رہا کر دیا گیا ہے اور اسے کھانا اور شیلٹر بھی دیا جا رہا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ہاتھی کیلئے جوڑا لایا جا رہا ہے لیکن یہ مناسب وقت نہیں ہے کیونکہ اگر ایسا کیا گیا تو ساتھی ملنے سے ہاتھی مزید غصیلا ہو جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ہاتھی نفسیاتی طور پرمتاثر ہے اور اس کے ہاتھی پر منفی اثرات ہوں گے۔ ساتھی لانے کے بجائے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم ایک اور ہاتھی لے آئیں اور اس ہاتھی کو سری لنکا بھجوا دیں۔

مزید : اسلام آباد