رائیونڈ کے رہائشی علاقے سے پھندا لگی لاش برآمد ، تفتیش جاری : پولیس

رائیونڈ کے رہائشی علاقے سے پھندا لگی لاش برآمد ، تفتیش جاری : پولیس
رائیونڈ کے رہائشی علاقے سے پھندا لگی لاش برآمد ، تفتیش جاری : پولیس

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کے نواحی شہر رائیونڈ میں ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

نیو نیوز کے مطابق پولیس کو رائیونڈ کے رہائشی علاقے سے 45سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے پھندا دیکر قتل کیا گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش ایک خالی پلاٹ سے ملی ہے جس کے گلے میں پھندا ہے تاہم لاش کو ضروری کارروائی کے بعد قبضے میں لے لیا گیا ہے اور اس کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔

پولیس کے مطابق اس حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ اس شخص نے کہیں خود کشی تو نہیں کی جس کے بعد گھر والوں نے خوف سے لاش خالی پلاٹ میں پھینک دی ہو تاہم ابھی تک حقائق سامنے نہیں آئے اور تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

مزید : لاہور