سعودی ٹریفک حکام نے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء72 گھنٹوں میں کرنے کا کام شروع کر دیا

سعودی ٹریفک حکام نے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء72 گھنٹوں میں کرنے کا کام شروع کر ...
سعودی ٹریفک حکام نے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء72 گھنٹوں میں کرنے کا کام شروع کر دیا

  


ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے ٹریفک حکام نے گاڑی مالکان کی سہولت کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء72 گھنٹوں میں کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے الیکٹرانک سسٹم کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کا اجراءکچھ روز قبل شروع کیا تھا۔جس کے بعد سے اب تک اس سسٹم سے 5ہزار 14مالکان کو لائسنس جاری کیا جا چکا ہے۔تجدید کے لئے آنیوالے لائسنس الوصیل سروس کے ذریعے پہنچائے جاتے ہیں جس سے گاڑی مالکان کے وقت کی بچت ہوتی ہے۔ نئے سسٹم کے تحت درخواست گزار لائسنس فیس کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بھی جمع کروا سکتے ہیں۔

مزید : عرب دنیا