وہ کام جو اکثر مرد بستر میں کرتے ہیں، اس آدمی نے سوتے میں کیا تو بیوی نے مار مار کر لہو لہان کردیا، ایسا کیا کردیا؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

وہ کام جو اکثر مرد بستر میں کرتے ہیں، اس آدمی نے سوتے میں کیا تو بیوی نے مار ...
وہ کام جو اکثر مرد بستر میں کرتے ہیں، اس آدمی نے سوتے میں کیا تو بیوی نے مار مار کر لہو لہان کردیا، ایسا کیا کردیا؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

  


ہرارے (نیوز ڈیسک) زمبابوے میں ایک خاتو ن نے نیند کے دوران ہوا خارج کرنے کی غلطی کرنے والے شوہر پر اس قدر تشدد کیا کہ بیچارہ لہولہان ہو گیا اور معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔

وہ آدمی جس کا شادیوں کا شوق اُس کی جان لے گیا، ایسی کہانی کہ پڑھ کر تمام مرد ’سیدھے‘ ہوجائیں

ویب سائٹ wwwnکے مطابق فکلی نیامین نامی شخص شدید زخمی حالت میں پولیس کے پاس شکایت لے کر پہنچا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی نے مار مار کر اس کا بھرکس نکال دیا تھا۔ جب پولیس نے پوچھا کہ اس خوفناک تشدد کی وجہ کیا تھی، تو اس نے بتایا کہ اس کی بیوی صرف اتنی سی بات پر مشتعل ہوگئی تھی کہ اس نے سوتے ہوئے ہوا خارج کی تھی۔ فکلی نے بتایا کہ وہ گہری نیند میں تھا کہ منہ پر لگنے والی شدید ضرب سے ہڑبڑا اٹھا، اور دیکھ کہ اس کی بیوی خونخوار نظروں سے اسے گھور رہی تھی۔ جب اس نے گال سہلاتے ہوئے بیوی سے پوچھا کہ اس نے ایسا کیوں کیا تو اس نے جواب دیا ”تم انتہائی بدبودار ہوا خارج کررہے ہو۔“ بیچارے شوہر کا کہنا تھا کہ جب اس نے احتجاج کے لئے اٹھنے کی کوشش کی تو غصے میں پھنکارتی ہوئی بیوی دوبارہ حملہ آور ہوگئی۔ اس نے شوہر کے چہرے پر مرچوں والا سپرے چھڑک دیا اور پھر اسے اندھا دھند پیٹنے لگی، حتیٰ کہ مار مار کر اسے بستر سے نیچے گرادیا۔ پھر وہ اس کی چھاتی پر سوار ہو گئی اور ناخنوں سے اس کا جسم چھیل ڈالا۔

پولیس نے ہواخارج کرنے والے شوہر پر خوفناک تشدد کرنے والی بیوی نومپو ملیلو کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلاف گھریلو تشدد کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس