نواز شریف اور ان کا خاندان منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، حکومت کو دھکا لگا تو ذمہ دار خود نواز شریف ہونگے: عمران خان

نواز شریف اور ان کا خاندان منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، حکومت کو دھکا لگا تو ذمہ ...
نواز شریف اور ان کا خاندان منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، حکومت کو دھکا لگا تو ذمہ دار خود نواز شریف ہونگے: عمران خان

  


سیال کوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پرحکومت کو دھکا لگا تو اس کے ذمہ دار خود نواز شریف اور ن لیگ ہونگے ۔ معلوم نہیں کہ وزیراعظم کو ٹی او آرز سے کیوں ڈر لگ رہا ہے۔نواز شریف اور ان کا خاندان منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔

سیال کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کیا پاکستان میں کوئی ہسپتال نہیں جو نواز شریف کا علاج کر سکے۔ پاناما لیکس پر اب ان کا رہنا بہت مشکل ہے۔یہ روز کوئی نہ کوئی بہانہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے ہی کوئی دوسرا وزیراعظم آسکتا ہے۔ عوام کو مسلم لیگ ن پر غصہ ہے۔ یہ لوگ مافیا ہیں ان کو شکست دینے کی ضرورت ہے۔عمران خان نے کہا کہ لاہور میں طاہر القادری کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں .ان کے لوگوں کو شہید کیا گیا اور دو سال بعد بھی ان کو انصاف نہیں ملا۔عمران خان نے کہا کہ اب تو پیپلز پارٹی نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔یہ لوگ اب خورشیدشاہ کے گھٹنوں کو ہاتھ لگاتے ہیں لیکن اب وقت نکل چکا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں