پنجاب یونیورسٹی اور اورسیز پاکستانیز کمیشن کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب

پنجاب یونیورسٹی اور اورسیز پاکستانیز کمیشن کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ...
پنجاب یونیورسٹی اور اورسیز پاکستانیز کمیشن کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب

  


لاہور(آن لائن )پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات اور اورسیز پاکستانیز کمیشن کے مابین ادارہ کے طلبہ کو انٹرنشپ کی سہولیات فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران،ڈائریکٹر جنرل اورسیز پاکستانیز کمیشن ندیم سرور، چیئرپرسن شاہین خالد بٹ، کمشنر افضال بھٹی، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ماریہ مالڈوناڈو،انچارج ادارہ علوم ابلاغیات نوشینہ سلیم اور عامر محمود باجوہ نے شرکت کی۔ معاہدے کا مقصد ادارہ میں زیر تعلیم نوجوان طلبہ کو کم اور زیادہ دورانیہ کی انٹرنشپ کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں با مقصد و عملی کردار ادار کر سکیں۔ پنجاب یونیورسٹی اور اورسیز پاکستانیز کمیشن معاشرے کی ترقی و فلاح کےلئے غیر رسمی تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کو فروغ دینے کےلئے ادارہ کے طلبہ کی صلاحیتوں سے استفادہ کریں گے ۔ اس کے علاوہ مستقبل میں دونوں فریقین سیمینار، آگاہی پروگرام، تربیتی ورکشاپس ، مباحثے وغیر ہ منعقد کرائیں گے جس میں پنجاب یونیورسٹی اور اورسیز پاکستانیز کمیشن کے اراکین بھی شرکت کریں گے۔ طلبہ کو ائیرپورٹس پر تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ اورسیز پاکستانیوں کی رہنمائی کر سکیںاور بعد ازاں انہیں تعریفی اسناد سے بھی نوازا جائے گا۔

مزید : لاہور