صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ

صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ
صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ

  


لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے شہر کی تمام معروف مساجد، مزارات، امام بارگاہوں اورعبادت گاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات کی گئی جبکہ برلب سڑک مساجد کو ایک جانب سے قناعتوں سے ڈھانپ کر ٹریفک کو بھی یکطرفہ کردیا گیا اور نمازیوں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کے لئے بھی کئی گز کے فاصلہ پر جگہ فراہم کی گئی۔ خصوصاً داتا دربار، بی بی پاک دامن، کربلا گامے شاہ کے باہر پولیس نے بیرئیر لگاکر واک تھروگیٹس کے علاوہ میٹیل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کے بعد اندر جانے کی اجازت دی۔پاکستان عوامی تحریک کے شہدائے ماڈل ٹاﺅن کی دوسری برسی کے موقع پر مال روڈ پر طاہر القادری عوام سے خطاب کریں گے جلسہ گاہ او رخصوصاً سٹیج کے چاروں اطراف پولیس کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کے اپنے رضاکار سکیورٹی گارڈز تعینات کیے گئے علامہ طاہر القادری کے خطاب سے قبل جلسہ گاہ میں بنائے گئے سٹیج اور گردونواح کے علاقے میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

مزید : لاہور