صدر ممنون حسین 22 جون کو فنانس بل 2016-17پر دستخط کر دیںگے: اسحاق ڈار

صدر ممنون حسین 22 جون کو فنانس بل 2016-17پر دستخط کر دیںگے: اسحاق ڈار
 صدر ممنون حسین 22 جون کو فنانس بل 2016-17پر دستخط کر دیںگے: اسحاق ڈار

  


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ صدر ممنون حسین 22 جون کو فنانس بل 2016-17پر دستخط کر دیںگے فنانس بل کی صدارتی توثیق کے ساتھ ہی زرعی ٹیوب ویلز ، ٹریکٹرز، زرعی آلات ادویات سستی کھادوں کی دستیابی سے متعلق زرعی پیکج نافذ العمل ہو جائے گا اور 22جون سے زراعت کے شعبے سے متعلق حکومتی اعلانات پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا اس کے لیے یکم جولائی 2016کا انتظار نہیں کیا جائے گا اس امر کا اظہار وزیر خزانہ نے بجٹ 2016-17پر قومی اسمبلی میں بحث کو سمیٹتے ہوئے کیا سینیٹر اسحاق ڈار کے مطابق قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری کے بعد صدر ممنون حسین 22جون کو نئے مالیاتی بل پر دستخط کر دیں گے اسی روز سے زرعی پیکج لاگو ہو جائے گا۔

مزید : اسلام آباد