وہ آدمی جس نے بالی ووڈ اداکاراﺅں کے تمام ’راز‘ حاصل کرلئے، مگر کیسے؟ ایسا طریقہ کہ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے

وہ آدمی جس نے بالی ووڈ اداکاراﺅں کے تمام ’راز‘ حاصل کرلئے، مگر کیسے؟ ایسا ...
وہ آدمی جس نے بالی ووڈ اداکاراﺅں کے تمام ’راز‘ حاصل کرلئے، مگر کیسے؟ ایسا طریقہ کہ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے

  


نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر گرگاﺅں کے ایک پولیس سٹیشن میں آئی ٹی سے متعلقہ کام کے لئے بلائے گئے نوجوان نے پولیس کے کمپیوٹروں کو استعمال کرتے ہوئے بالی ووڈ کے 15 مشہور اداکاروں کی انتہائی ذاتی نوعیت کی معلومات چوری کرلیں۔

اخبار ہندوستان کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ پردیپ کمار ایک آئی ٹی کمپنی میں کنٹریکٹ پرملازمت کرتا تھا۔ اسے بلاس پور کرائم یونٹ کے آئی ٹی سے متعلق کچھ کام کی ذمہ دری سونپی گئی تھی۔ دریں اثناءپردیپ کمار سے ممبئی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے رابطہ کرکے کچھ فون نمبر دئیے اور ان کا کال ریکارڈ ڈیٹا طلب کیا، اور اس کے بدلے پردیپ کمار کو مستقل ملازمت کی پیشکش کی۔ نوجوان نے پولیس کی سرکاری ای میل آئی ڈی کو استعمال کرتے ہوئے دئیے گئے نمبروں کا کال ڈیٹا ریکارڈ حاصل کرنا شروع کردیا اور ممبئی سے تعلق رکھنے شخص کو یہ تمام ڈیٹا ایک ہوٹل میں جاکر پہنچاتا رہا۔

’ایرانی لڑکیوں کی اس شرمنا ک حرکت کی وجہ سے دنیا میں پانی ختم ہو رہاہے‘

اس کا کھیل اس وقت بگڑ گیا جب بلاسپور کرائم یونٹ 6میں تعینات کانسٹیبل راجیش کمار کو شکایت موصول ہوئی کہ ان کے ای میل آئی ڈی سے اہم شخصیات کا کال ریکارڈ ڈیٹا منگوانے کے لئے ریکویسٹ بھیجی گئی تھی۔ جب معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو پتہ چلا کہ عارضی طور پر آئی ٹی خدمات کے لئے تعینات کیا گیا نوجوان پردیپ کمار پولیس کی آئی ڈی کو استعمال کرکے اہم شخصیات کی پرائیویٹ کالز کا ڈیٹا چرارہا تھا۔پولیس نے پردیپ کمار کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس