ان 2 لڑکوں نے سلگتا سگریٹ لڑکی پر پھینک دیا لیکن پھر اگلے ہی لمحے کیا ہوا؟ دیکھ کر کوئی بھی شخص ایسی حرکت کرنے سے پہلے بار بار سوچنے پر مجبور ہوجائے
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)یوٹیوب پر ایک سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی گئی ہے، جو گلیوں، بازاروں میں خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباشوں کے لیے مقام عبرت ہے جواکیلی آنے والے خواتین کو تنگ تو کرتے ہیں مگر جب ان کا سابقہ کسی مرد سے پڑ جائے تو ایک گھونسہ بھی برداشت نہیں کر پاتے اور ڈھیر ہو جاتے ہیں۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ فوٹیج کسی زیرزمین راستے کے سی سی ٹی وی کیمرے کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو اوباش کھڑے ہوتے ہیں جبکہ ایک باکسر اپنی دوست کے ساتھ وہاں سے گزرتا ہے۔
جاپان میں شرمناک ترین ریسٹورینٹ کھل گیا،داخلے کیلئے صرف برہنہ ہی نہیں ہونا پڑے گا بلکہ۔۔۔
اس دوران ان اوباشوں میں سے ایک اس لڑکی پر سگریٹ پھینکتا ہے اور فقرہ کستا ہے۔ اس پر باکسر واپس آتا ہے اور ایک ہی گھونسے سے اس بدطینت شخص کو چاروں شانے چت کر دیتا ہے۔ اتنے میں اس کا دوسرا ساتھی آگے بڑھتا ہے اور وہ بھی ایک گھونسہ کھا کر زمین پر آ رہتا ہے۔لڑکی شروع سے ہی اپنے دوست باکسر کو لڑائی سے منع کر رہی ہوتی ہے۔ ایک ایک گھونسہ کھا کر جب دونوں اوباش زمین پر گر جاتے ہیں تو لڑکی اپنے اس باکسر دوست کو لے کر آگے بڑھ جاتی ہے۔ اس سے آگے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان اوباشوں میں ایک اٹھتا ہے اور پہلا گھونسہ کھانے والے اپنے ساتھی کی خیرخبر لینے کے لیے آگے بڑھتا ہے جو زمین پر اب بھی بے سدھ پڑا ہوتا ہے۔ بظاہر لگتا ہے کہ اس کا جبڑا ہی ٹوٹ چکا ہو گا اور گہری چوٹ کے باعث وہ بے ہوش ہو گیا ہو گا۔اس کے بعد ان دونوں کے ساتھ کیا ہوا یہ معلوم نہیں کیونکہ 36سیکنڈ کی ویڈیو یہیں پر ختم ہو جاتی ہے۔