سرحد پر للکارنے والے افغان فوجی کو چند ہی لمحوں میں پاک فوج نے انجام کو پہنچادیا، ویڈیو دیکھیں

سرحد پر للکارنے والے افغان فوجی کو چند ہی لمحوں میں پاک فوج نے انجام کو ...
سرحد پر للکارنے والے افغان فوجی کو چند ہی لمحوں میں پاک فوج نے انجام کو پہنچادیا، ویڈیو دیکھیں

  


خیبرایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) طورخم بارڈ پر جدیدترین گیٹ کی تنصیب پر افغان بارڈر فورسز کی فائرنگ سے پاکستان کے میجر جواد چنگیزی شہید ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود پاکستان نے صبر کا مظاہرہ کیا ، اسی طرح کی ایک اشتعال انگیزی کے نتیجے میں افغان فوجی کی ہلاکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظرعام پر آگئی۔

پاک افغان سرحد کے قریب بنائی جانیوالی ویڈیو ایک فوجی اہلکارنے شیئرکردی جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک افغان فوجی سرحد پار موجود ایک پہاڑی نما سلسلے کی آڑ لیے مشین گن سے اندھا دھند پاکستانی فورسز کی طرف فائرنگ کررہاتھالیکن جیسے ہی اس نے فائرنگ ختم کرکے مشین گن نیچے کی طرف کی تو اس کے سرپر موجود ٹوپی اڑتے دکھائی دی اور ساتھ ہی افغان فوجی ’ڈھیر‘ ہوگیا، اسے پاکستانی سنائپر نے نشانہ بنایاتھا۔

مشین گن کے درجنوں فائرکے بدلے میں اکلوتی گولی سے افغان فوجی کے سرکو نشانہ بنانے پر پاکستان کی مسلح افواج کے ماہرنشانہ بازوں اور پیشہ وارانہ قابلیت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور پاک فوج کے حق میں نعرے دیکھنے کو ملے ۔ویڈیو دیکھیں

مزید : قومی /اہم خبریں